جمعرات,  07 مئی 2026ء
بنگلادیش کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، امریکا

ڈھاکا(روشن پاکستان نیوز)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا بنگلادیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں تمام فریقین مزید تشدد سے باز رہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ بنگلادیش میں عبوری حکومت کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی منتقلی بنگلادیش کے آئین کے مطابق ہونی چاہیے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا کہ بنگلادیش میں احتجاج کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر شدید افسوس ہے۔

مزید خبریں