قومی اسمبلی کا اجلاس آج ،43نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے ہوگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےاجلاس کیلئے 43نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا،اجلاس میں قانون سازی کے علاوہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر بحث کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں الیکشن ایکٹ میں ایک اور ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پرائیوٹ ممبر بل کے طور پر پیش کیا جائے گا،زیب جعفر الیکشن ایکٹ کا دوسرا ترمیمی بل 2024قومی اسمبلی میں پیش کریں گی،اس کے علاوہ توہین عدالت سے متعلق قانون کی منسوخی اور آرٹیکل 184میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 30 جولائی کوطلب کر لیا

مزید خبریں