اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)عالمی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ سے اپ گریڈ کردی۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کی طویل مدتی غیرملکی کرنسی ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) کو اپ گریڈ کرکے ٹرپل سی سے ٹرپل سی پلس کردیا۔عام طور پر عالمی ریٹنگ ایجنسی ٹرپل سی پلس یا اس سے نیچے کی درجہ بندی والے خودمختاروں کو آؤٹ لک تفویض نہیں کرتا۔
یاد رہے کہ 14 دسمبر 2023 کو عالمی ریٹنگ ایجنسی فِچ نے پاکستان کی بیرونی کرنسی کی طویل مدتی ڈیفالٹ ریٹنگ کو ’ٹرپل سی‘ پر برقرار رکھا تھا۔اس سے قبل فچ نے اکتوبر 2022 میں پاکستان کی ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے فروری 2023 میں نیچے لاکر ٹرپل سی مائنس کردی تھی، جس کے بعد جولائی 2023 میں دوبارہ بڑھا کر ٹرپل سی کردی تھی۔











