هفته,  21 فروری 2026ء
لیڈی منشیات سمگلرز کو قید وجرمانے
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نے 02 مقدمات میں لیڈی منشیات سمگلرز کو سزائیں سنا دیں، لیڈی منشیات سمگلرز کومجموعی طور پر21سال قید اور04لاکھ 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالتوں نے 02 مقدمات میں لیڈی منشیات سمگلرز کو سزائیں سنا دیں،لیڈی منشیات سمگلرز کومجموعی طور پر21سال قید اور04لاکھ 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرمہ ریحانہ کوثر سے 1460گرام چرس اور 260 گرام آئس برآمد ہونے پر روات پولیس نے ستمبر 2023 میں گرفتار کیا تھا،مجرمہ ریحانہ کوثر کو 09سال قید اور 02لاکھ روپے جرمانہ اور  03سال قید اور 02لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،مجرمہ سعید ہ بی بی سے 1460گرام چرس برآمد ہونے پر واہ کینٹ پولیس نے نومبر 2023 میں گرفتار کیا تھا۔
مجرمہ سعیدہ بی بی کو 09سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،راولپنڈی پولیس نے لیڈی منشیات سمگلرز کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا،مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائی گئیں،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر اور انوسٹی گیشن و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ تک منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں