اسلام کا حقیقی پیغام عام کرنے کےلئےفکر حسینی اپنانا ہوگی،ریاض شاہ

اسلام آباد (سدھیر کیانی) ادارہ تعلیمات اسلامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ سیدریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر درپیش چیلنجزکامقابلہ کرنےاور اسلام کا حقیقی پیغام عام کرنے کےلئےفکر حسینی اپنانا ہوگی سیرت امام عالی مقام ہمیں ہر دورجینے کا باوقار انداز سکھاتی ہے ہمارا جینامرنا اسلام اور پاکستان کےلئےہے فکر حسینی کی روشنی میں اسلام کاعلم بلند رکھنے کےلئے قرآن و سنت کانور عام کرتے رہیں گے.

ان خیالات کااظہار انھوں نے جامع مسجد شیخ امین میں 14 ویں سالانہ قومی شہدائے کربلاکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے علامہ حافظ محمد قاسم شیخ، مفتی محمد لیاقت علی نقشبندی ، پروفیسر علامہ رضوان انجم ،علامہ بشیر القادری ، علامہ آصف محمود اوردیگر علما کرام نے بھی خطاب کیا جبکہ صدارت صاحبزداہ پیر سید فیصل ریاض اور صاحبزادہ سید نعمان شاہ نے کی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ قرآن سے وابستہ ہوکر زندگیاں قرٓان کی تعلیمات کے مطابق بسر کرنا ہی فکر حسینی ہے اور حسینی کبھی مصلحتوں کاشکار نہیں ہوتے آج ضرورت ا س امر کی ہے انفرادی اوراجتماعی سطح پرسیرت امام حسین پاک پر عمل پیرا ہوکر معاشرے میں انقلاب برپا کردیا جائے کربلا اوراسوہ شبیر ہمیں جرات استقامت اور حریت کادرس دیتا ہے آج فلسطین سےلے کر کشمیر تک مسلمان لہو لہو ہیں دس ماہ میں چالیس ہزار سے زائد نہتے فلسطینوں کو عالمی دہشت گرد اسرائیل نے شہید کردیاایک لاکھ سےزائد زخمی ہیں مگر مسلم ممالک کے حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہےہیں.

فلسطینی تو اپنا کردار ادا کر رہے ہیں مگر مسلم امہ کہاں ہے انھوں نے کہاکہ فکر حسینی کو فروغ دیناہی پیغام کربلا ہے عزت وقارکا راستہ فکر حسینی میں ہے علامہ حافظ محمد قاسم شیخ نے کہا کہ فکر حسینی کوعام کرنے کےلئے ماہ محرم میں ایک ہزار سےزائد ملک بھر میں کانفرنسز اجتماعات منعقد کریں گے ہم قرآن کانورعام کریں گےعلامہ سید ریاض حسین شاہ کی ہدایت کی روشنی میں ملک بھرمیں فکر حسینی عام کرنے کےلئے مساجد میں قرآن کادرس دینے ااور قرآن پڑھانے کی مہم جاری ہے کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ نصاب تعلیم میں فکر حسینی پیغام حسین کو شامل کیا جائے ،فرقہ واریت کےخاتمے کےلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیاجائے کانفرنس میں پاک فوج سے مکمل اظہار یکجہتی کیاگیا

مزید خبریں