بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے، اسد قیصر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت حواس باختہ ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے خلاف کون سا حربہ انہوں نے اب تک استعمال نہیں کیا ؟ ان سے روزانہ غلطیاں ہو رہی ہیں، یہ حواس باختہ ہو رہے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو پتا چل گیا ہے کہ اس کا اب کوئی سروائیول نہیں ہے، ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے مطابق ہے، یہ اپنے اختیارات کے تحت جہاں جانا چاہے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی ہم ہر فورم پر ان کا مقابلہ کریں گے۔

مزید خبریں