هفته,  21 فروری 2026ء
خنجر اور پتھروں کے وار سے خاتون سمیت 03 افراد کو زخمی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )کہوٹہ پولیس کی کاروائی، خنجر اور پتھروں کے وار سے خاتون سمیت 03 افراد کو زخمی کرنے والے 02 ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر خنجر اور پتھروں کے وار سے خاتون سمیت 03افراد کو زخمی کرنے والے 02ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں حامد اور غلام مرتضی شامل ہیں، ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون زیب النساء جبکہ بلال، اور وقار کو زخمی کر دیا تھ۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری وقار کی مدعیت میں تھانہ کہوٹہ میں درج کیا گیا تھا، واقعہ میں ملوث دیگر ساتھیوںکی گرفتاری کاتحرک جاری ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں