راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راول ڈویژن پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب02اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوٹائون پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شبیر مہربان کو گرفتار کرلیا، بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم رضوان کو گرفتار کرلیا۔
اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ گرفتار اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











