هفته,  21 فروری 2026ء
منشیات فروش گرفتار، 01کلو750گرام ہیروئن برآمد
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) روات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،منشیات فروش گرفتار، 01کلو750گرام ہیروئن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق  روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد نثار کو گرفتارکر لیا ،ملزم سے 01کلو750گرام ہیروئن برآمدہوئی،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم سے مزید تفتیش کرکے چین آف سپلائی پر کام کیا جارہا ہے۔
ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرارواقعی سزادلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں