هفته,  21 فروری 2026ء
رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)روات پولیس کی موثر کاروائی، رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم 01 لاکھ روپے، طلائی زیور (بالیاں) اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے موثر کاروائی کرتے ہوئے رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں ثاقب اور محمد ندیم شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ روپے، طلائی زیور (بالیاں) اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی درست شناخت پریڈ کے بعد کی گئی۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے روات پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں