هفته,  21 فروری 2026ء
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 06ملزمان گرفتار، چرس، شراب اور گولیاں برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پتریاٹہ پولیس نے ملزم ظاہر فردوس سے 01 کلو 500گرام چرس، نصیرآباد پولیس نے ملزم جاوید اقبال سے400گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم حیدر اقبال سے525گرام چرس، ملزم عرفان سے550گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم کاشف سے05لیٹر شراب، نیوٹائون پولیس نے ملزم محمد علی سے25روند پسٹل 30بور برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں