راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون جاری،13 ملزمان گرفتار، 05کلو سے زائد چرس اور51 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم سلیمان سے 01 کلو 500گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم عدیل سے 01 کلو 218گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم عرفان سے 560گرام چرس، ملزم مبشر سے 500 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم شانیز سے 810گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم وقار سے 720گرام چرس، روات پولیس نے ملزم عثمان سے 15 لیٹر شراب، ملزم قاسم سے 06بوتل شراب، وارث خان پولیس نے ملزمان قمر، وقاص، تنویر سے 15لیٹر شراب،دھمیال پولیس نے ملزم دانش سے 10لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم نقاش سے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔











