هفته,  21 فروری 2026ء
والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )روات پولیس کی کاروائی،والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے روات پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بیٹا رضوان گالم گلوچ اور تشدد کرتا ہے، روات پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستی سے نارواسلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

مزید خبریں