اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 04 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 04 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے ملزم اشتیاق سے 01پستول 9ایم ایم معہ ایمونیشن، آر اے بازار پولیس نے ملزم اسود ندیم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم عادل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم ولی اللہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں