هفته,  21 فروری 2026ء
سادہ لوح شہری کو لوٹنے والا 04 رکنی نوسرباز گینگ گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )کہوٹہ پولیس کی کاروائی،سادہ لوح شہری کو لوٹنے والا 04 رکنی نوسرباز گینگ گرفتار، رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے، اور آرٹیفیشل جیولری برآمد۔

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے سادہ لوح شہری کو لوٹنے والے 04 رکنی نوسرباز گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں سید کمال، قیصر، پیر محمد اور زیارت گل شامل ہیں،ملزمان سے رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے، اور آرٹیفیشل جیولری برآمدہوئی،ملزمان نے شہری کو سستا سونا دینے کا جھانسہ دیا اوررقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے،کہوٹہ پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہوٹہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سادہ لوح شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے نوسر باز قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں