هفته,  21 فروری 2026ء
سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ریحان گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار
راولپنڈی(نیوزڈیسک)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ریحان گینگ کا سرغنہ 03 ساتھیوں سمیت گرفتار، مسروقہ رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے، 07 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ریحان گینگ کے سرغنہ کو 03 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ریحان، فیضان عرف عمر، وقاص اور شایان شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے، 07 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں