جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میںسرچ آپریشنز

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میںسرچ آپریشنز،سرچ آپریشنز میں گھروں، دکانوں اور افراد کی چیکنگ۔

تفصیلات کے مطابق سی پی اوسیدخالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے تھانہ مری، چونترہ،چکری،صدر بیرونی،کلرسیداں،پتریاٹہ،روات، دھمیال،مندرہ، کہوٹہ،آر اے بازار، ریس کورس اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشنز میں 205سے زائد گھروں، 118دکانوں اور423سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرناہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں