جمعه,  25 اکتوبر 2024ء
ایس پی پوٹھو ہار ناصر نواز کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس پی پوٹھو ہار ناصر نواز کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہارناصر نوازنے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس پی پوٹھوہار نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں