جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
عمران خان کے سیاسی مشیرلاہور سے اغوا ءکر لیا گیا

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کے سیاسی مشیر غلام شبیر کو لاہور سے اغوا ءکر لیا گیا۔پولیس نےبتایا گیا ہے کہ غلام شبیر کے اغواءکا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں ان کے بیٹے بلال کی مدعیت میں درج کرایا گیا ہے۔

غلام شبیر کے بیٹے کی طرف سے ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ وہ دو روز قبل گھر سے اسلام آباد جا رہے تھے، جب انہیں نامعلوم افراد نے اغواءکر لیا۔

غلام شبیر رات گئے اپنے خیابان امین میں واقع گھر سے وفاقی دارالحکومت کے لیے نکلے تھے۔ واضح رہے کہ غلام شبیر ، پی ٹی آئی رہنماءشہباز گل کے بڑے بھائی ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News