راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 10ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم ارمان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، پیرودہائی پولیس نے ملزم علی لال سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم کاشف سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ائیر پورٹ پولیس نے ملزم مجاہد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم رفاقت مظفر سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم محمد خان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، واہ کینٹ پولیس نے ملزم بابر رفیق سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم ضمیر سے 01پستول30بور ،روات پولیس نے ملزم عثمان سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، ملزم نکاش سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔