جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 06ملزمان گرفتار، مقدمات درج

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاںجاری ہیں ،جس میں 06ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمدہوئی ، مقدمات درج کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے ملزم ہدایت علی سے 01کلو560گرام چرس، ملزم شاہد سے560گرام چرس، ملزم علی رضا سے520 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم ہارون سے580گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم محیب وقاص سے200گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم عمران سے20لیٹر شراب، جاتلی پولیس نے ملزم عنصر سے05لیٹر شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News