اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا کہنا تھا کہ پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کا کوئی امکان نہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال سے نمٹا جارہا ہے
الیکشن 8 فروری کو پورے ملک میں ہوگا اس میں کوئی ابہام نہ رہے۔سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے، پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا ای ایم ایس آف لائن کام کرےگا۔