هفته,  05 اکتوبر 2024ء
منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 08 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 08 ملزمان گرفتار،چرس اور شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم عمر سے 01 کلو 120 گرام چرس،ملزم عاطف سے 160 گرام ہیروئین، ویسٹریج پولیس نے ملزم اظہر سے 540 گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم رحمت علی سے 540 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم یعقوب سے 520 گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم عامر سے 05 لیٹر شراب، نصیرآباد پولیس نے ملزم عدنان سے 05 لیٹر شراب، سول لائنز پولیس نے ملزم محمد عبداللہ سے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں