هفته,  23 نومبر 2024ء
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔
میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی ایڈمن،ڈی ایس پیز انوسٹی گیشن،ریڈر ڈویژنل ایس پیز اور انچارج برانچز سمیت دیگر افسران کی شرکت، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ دفاتر میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، تمام کمپلینٹس 1787، PMDU،آن لائن کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم پر موصول ہونے والی شکایات کے بروقت ازالہ کو یقینی بنائیں،منظم ومتحرک گینگز،منشیات فروشوں،اشتہاری مجرمان اور بجلی چوری کے خلاف درج مقدمات پر خصوصی فوکس کیا جائے۔
انچارج برانچز اپنی برانچ سے متعلقہ سرکاری امورایمانداری اور دل جمعی سے سرانجام دیں، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرتے ہوئے پینڈنگ ریفرنسز اور درخواستوں کو بروقت نمٹایا جائے، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اور ان کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں