راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثرپولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادی، مجرم کو 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم جعفر حسین کو 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم کورواں سال 1600گرام چرس برآمد ہونے پر ٹیکسلا پولیس نے گرفتار کیاتھا۔
ٹیکسلا پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر ، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔