جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

ای سی پی کے شیڈول کے مطابق اسلام آباد میں حلقہ بندیاں یکم جون سے شروع ہوں گی جب کہ حتمی فہرست 23 جولائی کو جاری کی جائے گی۔

ای سی پی کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ابتدائی حلقہ بندیاں 19 جون تک کرائی جائیں گی، جن کا اعلان 20 جون کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حد بندیوں پر اعتراضات 21 جون سے 5 جولائی تک دائر کیے جاسکتے ہیں جنہیں 20 جولائی تک نمٹا دیا جائے گا۔

ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں حلقہ بندیوں کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں