اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز یوم تکبیر پر سرکاری تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 28 مئی ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن ہے۔
واضح رہے کہ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔
بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی میں 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔