راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ سے انکار کردیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے میڈیکل چیک اپ کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل کے اصرار کے باوجود بشریٰ بی بی نے خون کا نمونہ نہیں دیا جب کہ بانی پی ٹی آئی کے خون کے نمونے پمز اسپتال کے عملے نے لے لیے ہیں۔
عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ڈاکٹر فیصل کی نگرانی میں کیا گیا ہے۔ پمز اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے اور میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس احتساب عدالت میں جمع کرائی جائیں گی۔