اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے شیر افضل مروت سے ملنے سے انکار کر دیا۔
جیل ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت اڈیالہ جیل کے اندر کانفرنس روم کے ساتھ والے کمرے میں پہنچے۔ شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے اندر جانے کی اجازت دی گئی تاہم پی ٹی آئی کے بانی نے شیر افضل مروت سے ملاقات اور بات کرنے سے انکار کر دیا۔جس کے بعد شیر افضل مروت واپس چلے گئے۔
دوسری جانب شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کی مجھ سے ملاقات سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، آج بھی معمول کے مطابق 6 رہنماؤں کی ملاقات تھی، میرا نام ان میں شامل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات طے ہے، کل بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کروں گا۔