هفته,  23 نومبر 2024ء
راولپنڈی،بھائی کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزاسنادی گئی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنادی،مجرم افتخار علی کو عمر قید اور 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم افتخار علی کو عمر قید اور 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی،مجرم افتخار علی نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی اظہر کو قتل کر دیا تھا ۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے خالہ زاد بھائی کی مدعیت میں سال 2022تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا،صدر بیرونی پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا ۔

مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے۔

مزید خبریں