پشاور (روشن پاکستان نیوز)جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا۔ اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم 15 اپریل سے بطور قائمقام چیف جسٹس ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جسٹس ابراہیم خان کی ریٹائرمنٹ سے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہوا تھا۔