کراچی (روشن پاکستان نیوز )سائٹ سپر ہائی وے پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہو گیا، جس کے بعد پولیس نے ڈاکو کو قتل کرنے والے شہری جاوید کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم جاوید کو حراست میں لے کر اس کا پستول قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا، اس دوران ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا اور اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اسی دوران زخمی شخص کا رشتہ دار وہاں آیا اور زمین پر گرنے والے ڈاکو کے سر میں گولی مار دی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم جاوید کے خلاف کارروائی کی۔