جمعرات,  30 اپریل 2026ء
ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی حافظ کامران اصغر کی ماتحت عملے کو بریفنگ
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ریڈرایس پیز اورریڈر ایس ڈی پی اوزکو بریفنگ،ایس ایس پی آپریشنزنے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، سنگین مقدمات میں ایس ڈی پی او ز تفتیش کی خود نگرانی کریں اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو یکسو کریں،منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، شہریوں کے مسائل کا حل اور ان کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغرنے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ریڈر ایس پیز  اور ریڈر ایس ڈی پی اوز کو بریفنگ دی، ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، سنگین مقدمات میں ایس ڈی پی او ز تفتیش کی خود نگرانی کریں اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو یکسو کریں،مینول اور کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کی درست تکمیل کو یقینی بنایا جائے،منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔
انہوں نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کا حل اور ان کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

مزید خبریں