هفته,  23 نومبر 2024ء
فواد چوہدری کی 22 مقدمات میں ضمانت منظور ،دیکھیں

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 22 مقدمات میں 3 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے فواد چوہدری کو 3 ہفتوں میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیرکی رہائی کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جہلم میں اراضی سے متعلق نیب کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

مزید خبریں