جمعرات,  30 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر کے خلاف کارروائی ، 10ملزمان گرفتار

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر کے خلاف کاروائی ، 10ملزمان گرفتار، 144بوتل ، 25لیٹرشراب اور01کلوسے زائد چرس برآمد ،مقدمات درج ۔

تفصیلا ت کے مطابق سول لائنز پولیس نے 04ملزمان زاہد ، واجد ، یعقوب اورزاہدکمال سے 96بوتل شراب ، ملزم اشوک سے 24بوتل شراب ،ملزم شام لال سے 24بوتل شراب ،ملزم دانش سے 10لیٹرشراب ،صادق آباد پولیس نے ملزم عمر گل سے 10لیٹرشراب ، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم سنی سے 05لیٹرشراب ، دھمیال پولیس نے ملزم عبدالرحمن سے 01کلو200گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیا ت کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں