جمعرات,  30 اپریل 2026ء
سول لائنز پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سول لائنز پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،چھینی گئی رقم 1لاکھ 14 ہزار روپے، چوری شدہ 07 موٹرسائیکل ، موبائل فون اوراسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا ، ملزمان کی شناخت کامران، بشارت اور قسمت کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چھینی گئی رقم 1لاکھ 14 ہزار روپے، چوری شدہ 07 موٹرسائیکل ، موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں