جمعرات,  30 اپریل 2026ء
کینیڈا سے پاکستان آنیوالے شہری کے قاتل سسرالی نکلے، ملزمان گرفتار

نواں کوٹ(روشن پاکستان نیوز)نواں کوٹ کے علاقے سوڈیوال میں اوورسیز پاکستانی علی رضا کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول علی رضا کے سسرالیوں نے اسے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔انویسٹی گیشن پولیس نے قاتل عمیر سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے والد مظفرعلی شیخ کی مدعی میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول کی بیوی نے علی رضا کو کینیڈا سے پاکستان آنے پر مجبور کیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقتول کی پسند کی شادی ہوئی تھی، جس کے بعد علی رضا اپنی بیوی کو کینیڈا ساتھ لے گیا تھا۔

مزید خبریں