لاہور میں گلشن اقبال پولیس نے انسانی گردے فروخت کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزم ندیم نے اپنے ساتھی شعیب کے ساتھ مل کر مزدور سلیم کو گھر کی پینٹنگ کے بہانے بلایا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے مزدور کو گاڑی میں بٹھایا اور نشہ آور جوس پلا کر اسلام آباد لے گئے۔ اسلام آباد میں ظفر نامی ڈاکٹر گردہ نکال کر ملزم کو ادائیگی کرتا تھا۔
چیف الیکشن کمشنرکومینڈیٹ چوری کرانے پرسخت سزا ملنی چاہیے، ڈاکٹر یاسمین راشد کا مطالبہ
ایس پی اخلاق اللہ کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں کے غریب اور نادار لوگوں کو رقم کا لالچ دے کر ان کے گردے ہتھیاتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان متاثرہ کو ایک گردے کے ساڑھے 4 لاکھ روپے کہہ کر 50 ہزار روپے دیتے تھے۔