منگل,  25  اگست 2026ء
برطانیہ: بڑھتی لاگت اور مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ملازمتوں کے مواقع کم ہونے لگے

لندن (روشن پاکستان نیوز) بڑھتی لاگت اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے باعث ملازمتوں کے مواقع کم ہونے لگے۔

برطانیہ میں گریجویٹس کے لیے ملازمتوں کے مواقع میں ایک سال کے دوران تقریباً 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یو کے جاب ویب سائٹ (UK based job website) کے مطابق رواں سال جولائی میں گریجویٹس کے لیے 8 ہزار 383 اسامیاں دستیاب تھیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 15 ہزار 397 تھی۔

رپورٹ کے مطابق بڑھتی لاگت اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے باعث کمپنیوں نے ابتدائی سطح کی بھرتیوں میں کمی کر دی ہے۔

برطانیہ: انڈوں سے سالمونیلا کا پھیلاؤ، ایک ہلاک، 200 سے زائد متاثر

برطانیہ میں نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح بھی 16.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ایک کروڑ سے زائد نوجوان تعلیم، ملازمت یا تربیت سے باہر ہیں۔

مزید خبریں