اتوار,  16  اگست 2026ء
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، امریکی ناظم الامور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہناہے کہ امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر  نے 11 اور 12 اگست کو لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مشیر علی ڈار سمیت  کاروباری رہنماؤں، ٹیکنالوجی ماہرین سے ملاقاتیں کیں۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق ملاقاتوں میں مصنوعی ذہانت (AI)، اعلیٰ تعلیم، اختراع، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکہ ایران سے آخر کیا چاہتا ہے؟ مارکو روبیو نے واضح کر دیا

امریکی ناظم الامور  نے کہا کہ امریکا پاکستان کے نجی شعبے، جامعات، اختراع کاروں اور حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے وسعت پا رہا ہے، امریکا اور پاکستان تجارت، سرمایہ کاری، اےآئی،ابھرتی ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھاسکتے ہیں، سافٹ ویئر، ڈیجیٹل سروسز  اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

 امریکی ناظم الامور نےکہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت 2025میں 8ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

نیٹلی بیکر نے کہاکہ  امریکی تعلیمی مہارت پاکستانی طلباکے لیے نئےمواقع اور معاشی تعلقات مضبوط کرسکتی ہے۔

مزید خبریں