هفته,  14 نومبر 2026ء
سعودی عرب کی عراق میں دفاعی کارروائی، ایران نواز حملوں پر دوٹوک پیغام

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ عراق میں مخصوص اہداف پر سعودی مسلح افواج کی کارروائی بین الاقوامی قانون کے مطابق حقِ دفاعِ خود کے تحت کی گئی جبکہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ کشیدگی نہیں چاہتا لیکن اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں نے عراق سے ڈرون حملوں کے ذریعے مملکت کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد سعودی مسلح افواج نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے تعاون سے عراق میں ان مخصوص اہداف پر کارروائی کی جو ان حملوں سے منسلک تھے
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت حاصل حقِ دفاعِ خود کے مطابق کی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے الزام عائد کیا کہ ایران نواز ملیشیاؤں نے ایسے وقت میں کشیدگی کو ہوا دی جب سعودی عرب خطے میں امن اور استحکام کے لیے سرگرم تھا۔

سعودی حکومت نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا تاہم اگر اس کی خودمختاری، شہریوں یا قومی تنصیبات کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ اپنے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

مزید خبریں