واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے آج رات ایران پر شدید حملہ کیا، ایران پر یہ حملہ امریکیوں کو مارنے کا ردعمل ہے۔
فٹبال ورلڈ کپ فائنل کے بعد واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ فوجیوں کی ہلاکتوں پر ہمیں بہت افسوس ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ جو فوجی مارے گئے وہ اس مقصدکےلیےلڑ رہے تھے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرسکے، ہلاک ہونے والے امریکیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایران پر ’بہت سخت‘ حملے کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ فیفا ورلڈکپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ کھیلوں کا ایک بڑا ایونٹ ہے ، فیفا صدر اور ان کی ٹیم کو ناقابل یقین کام پر مبار کباد دیتا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ امریکا آئے اور انہوں نے ہمارے ملک کو پسند کیا۔
’ایران مفاہمتی یادداشت توڑے یا نہ توڑے، مجھے کوئی پروا نہیں‘، ٹرمپ کا دوٹوک اعلان
واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹکام) نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف مسلسل نویں رات حملوں کی نئی لہر شروع کردی ہے۔
سینٹکام کے مطابق حملے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، جنہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری ملاحوں پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔











