هفته,  11 جولائی 2026ء
وینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہنگامی امداد کی اپیل

کاراکاس(روشن پاکستان نیوز): وینزویلا میں دو ہفتے قبل آنے والے دو یکے بعد دیگرے طاقتور زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرتے ہوئے 4,118 ہو گئی ہے، جبکہ 16 ہزار 740 افراد شدید زخمی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے تباہ کن زلزلوں نے ملک کے مختلف حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔ زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ساحلی علاقے ‘لا گوائرا’ میں 800 سے زائد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ 190 عمارتیں مکمل طور پر زمین بوس ہو گئیں۔

اگرچہ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کا عمل باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے، تاہم متاثرہ خاندان اب بھی ملبے کے ڈھیروں میں اپنے لاپتہ پیاروں کی لاشوں کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔

چین کے صوبے سیچوان میں 5.2 شدت کا زلزلہ

طویل معاشی بحران کی وجہ سے وینزویلا کی سرکاری خدمات اور انفراسٹرکچر پہلے ہی انتہائی کمزور ہو چکا ہے، جس کے باعث ملک کو بحالی کے کاموں میں شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ نے بدھ کے روز زلزلہ متاثرین کی فوری مدد اور بحالی کے لیے 300 ملین ڈالر کے ہنگامی فنڈ کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں