استبول(روشن پاکستان نیوز): اسرائیلی حکومت کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ ہمارے خطے کو ایک بار پھر بارود اور خون کی بو میں جھونک دے۔
ترکیہ کے صدارتی دفتر کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے بعد دنیا نے سکون کا سانس لیا ہے۔
اگر چاہتے تو آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شریک تمام افراد کو ختم کرسکتے تھے: امریکی صدر
طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ اسرائیل کے اشتعال انگیز اقدامات پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جنگ کی عادی اسرائیلی حکومت کو ہرگز یہ اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ ایک بار پھر پورے خطے کو بارود اور خون کی بو میں جھونک دے۔











