اتوار,  05 جولائی 2026ء
اگر چاہتے تو آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شریک تمام افراد کو ختم کرسکتے تھے: امریکی صدر

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایرانی عوام کی جانب سے آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے جذباتی اظہار دیکھ کر حیران رہ گئے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی سےگفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد پر رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ عوام کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیران ہوں، سمجھتا تھا ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں۔

وینزویلا اور ایران جنگ سمیت شاندار کامیابیاں حاصل کیں، ٹرمپ کا امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب

امریکی صدر نے کہا اگر چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کریں گےکیونکہ اس صورت میں مذاکرات کے لیے کوئی فریق باقی نہیں رہے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا نے باہمی اتفاق سے مذاکرات میں عارضی وقفہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں