اتوار,  05 جولائی 2026ء
امریکا اور ایران مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو پاکستان میں ہوگا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 11 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا آؤٹ لیٹ ’العربیہ‘ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور 11 جولائی سے پاکستان میں شروع ہوگا، جس کا مقصد فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل کو بحال کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اہم بیٹھک میں ایران پر لگی عالمی پابندیوں کو ہٹانے، دنیا بھر میں روکے گئے ایران کے پیسوں یعنی منجمد اثاثوں کی بحالی اور ایران کے ایٹمی پروگرام جیسے بڑے اور حساس معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

امریکا ایران جنگ میں تاریخی اسٹریٹجک شکست سے دوچار ہوا، معروف تجزیہ کار

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایرانی وفد کی نمائندگی کے بارے میں باضابطہ اعلان سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے بعد کیا جائے گا۔

مذاکرات کا یہ دور واشنگٹن اور تہران کے درمیان مہینوں سے جاری بالواسطہ رابطوں کے بعد سامنے آیا ہے، جو کشیدگی کو روکنے اور جوہری پروگرام پر مذاکرات کی راہ ہموار کرنے پر مرکوز رہے، جبکہ پابندیاں ہٹانے اور فریقین کی طرف سے مطلوبہ ضمانتوں پر اختلافات برقرار ہیں۔

مزید خبریں