اتوار,  05 جولائی 2026ء
لیڈز میں دو مسلمان نوجوانوں نے آگ میں پھنسے خاندان کو بچا لیا

لیڈز(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کے شہر لیڈز میں گھر کے باغ میں لگنے والی آگ کے دوران دو مسلمان نوجوانوں نے بروقت مدد کرتے ہوئے 77 سالہ خاتون اور ان کے اہلِ خانہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

شیلا رابنسن کے گھر کے باغ میں 19 جون کو آگ بھڑک اٹھی، جو باڑ سے پھیلتے ہوئے گیراج تک جا پہنچی۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے کارروائی کی۔

22 سالہ محسن قیوم اور 20 سالہ محمد یوسف اقبال وہاں سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے آگ اور ایک شخص کو پانی کی نلی سے اسے بجھانے کی کوشش کرتے دیکھا، جس پر دونوں فوری مدد کے لیے رک گئے۔

دونوں نوجوان گیراج کی چھت پر چڑھے، باڑ گرائی اور خاتون، ان کے شوہر اور 14 سالہ پوتے کو گھر سے محفوظ باہر نکال لیا۔ خاتون نے نوجوانوں کو اپنے ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت مدد نے ممکنہ طور پر ان کا گھر اور پوتا بچا لیا۔

لیڈز: پولیس افسر ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئے

فائر سروس کے مطابق باغ میں جلنے والی چیز کے بہت قریب آتش دان یا آگ جلانے کا انتظام موجود تھا، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔ واقعے میں باغ، شیڈ اور برآمدے کو نقصان پہنچا، جبکہ خاتون کے پوتے کا ہاتھ معمولی طور پر جھلس گیا۔

مزید خبریں