واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) ایران پر عسکری کے ساتھ ساتھ معاشی دباؤ بڑھانے کے لئے امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
امریکہ کی جانب سے ایران کے 4 شہریوں اور 4 کرپٹو ایکسچینجز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیرملکی مالیاتی ادارے اور افراد پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔
ایرانی ریال خریداروں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا
دوسری طرف امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرارہے اور امریکی فورسز نے ایرانی جزیرے قشم میں ایک فوجی تنصیب کو نشانہ بنایاہے جبکہ ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکی مفادات پر جوابی حملوں کا دعویٰ کیا ہے، رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں قائم امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر، ایک ایئربیس، بحری جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا،ان حملوں کے بعد بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بجنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔











