اب اسرائیل کا کوئی فوجی دستہ بیروت نہیں جائے گا، ٹرمپ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ کال پر نتیجہ خیز بات ہوئی۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ اب اسرائیل کا کوئی فوجی دستہ بیروت نہیں جائے گا اور اسرائیل کے جو بھی فوجی دستے راستے میں تھے وہ واپس لوٹ گئے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ اعلیٰ سطح نمائندوں کے ذریعےحزب اللہ کیساتھ بھی اچھی بات چیت ہوئی، حزب اللہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تمام فائرنگ بند ہو جائے گی اسرائیل ان پر حملہ نہیں کرے گا اور وہ بھی نہیں کریں گے۔

اس سے قبل این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی کی جانب سے مذاکرات معطل کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ایرانی خاموشی پر کوئی اعتراض نہیں ہم انتظار کرنے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے مذاکرات کی معطلی سےمتعلق ہمیں باقاعدہ مطلع نہیں کیا اور مذاکرات معطلی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم وہاں بمباری شروع کر دیں گے۔

بھارتی S-400 دفاعی نظام کی تباہی، سربیا کے صدر نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی بدستور برقرار رکھی جائے گی۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں