ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب میں عازمین حج کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی۔
مکہ مکرمہ میں حج سکیورٹی فورسز کے کمانڈرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں دیگر ممالک سے حج کے لیے آنے والوں کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
صحافی رہنماؤں کی چوہدری ریاض سے ملاقات، سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال
انہوں نے مزید بتایا کہ 30 فیصد عا زمین مکہ روٹ انیشی ایٹو کے ذریعے پہنچے ہیں جبکہ عازمین کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز ذی الحج کے پہلے جمعے کو لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں نماز جمعہ ادا کی، امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے ذی الحج کے پہلے 10 دنوں کی روحانی فضیلت بیان کی۔











